"چینی بحران، انکوائری کمیشن وزیر اعظم کو نہ بلائے بلکہ ۔۔۔ " اسد عمر نے درخواست کردی

"چینی بحران، انکوائری کمیشن وزیر اعظم کو نہ بلائے بلکہ ۔۔۔ " اسد عمر نے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی  اسد عمر نے کہا ہے کہ چینی انکوائری کمیشن کے سامنے وزیر اعظم کو نہیں بلکہ انہیں طلب کیا جائے۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مطالبہ کیا تھا کہ وزیر اعظم اور اسد عمر کو چینی انکوائری کمیشن کے سامنے بلایا جائے۔ سابق وزیر اعظم کے اس مطالبے پر وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ " شاہد خاقان نے مطالبہ کیا ہے کے مجھے اور وزیراعظم کو چینی انکوائری  کمیشن  چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت کے فیصلے کے بارے میں پوچھ گچھ کے لئے بلائے۔  کابینہ نے یہ فیصلہ ای سی سی کی سفارش پر کیا تھا۔ اگر سوال ہے تو مجھ سے پوچھا جائے، وزیراعظم سے نہیں،  کمیشن سے درخواست ہے کے مجھے ضرور بلایا جائے۔"

خیال رہے کہ  2 روز قبل شاہد خاقان عباسی الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوئے تھے۔ پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ چینی کی قیمتیں ای سی سی اور کابینہ کی وجہ سے بڑھیں جس کی ذمہ دار حکومت ہے، ہم نے انکوائری کمیشن سے کہا ہے کہ وزیراعظم، ای سی سی اور کابینہ کے ممبران کو بلا کرپوچھا جائے کہ ایکسپورٹ کو روکا کیوں نہیں گیا۔

مزید :

قومی -