"ہماری حکومت میں کوئی ڈاکٹر بیروزگار نہیں رہے گا" ڈاکٹر یاسمین راشد نے اعلان کردیا

"ہماری حکومت میں کوئی ڈاکٹر بیروزگار نہیں رہے گا" ڈاکٹر یاسمین راشد نے اعلان ...

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت میں کوئی ڈاکٹر بیروزگار نہیں رہے گا۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 10 ہزار ڈاکٹرز کے انٹرویوز ہورہے ہیں، اب تک 2 ہزار ڈاکٹرز کے انٹرویوز کرلیے ہیں، چلڈرن ہسپتال میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتیا کر رہے ہیں، لگتا ہے کہ  اس حکومت میں کوئی ڈاکٹر بیروزگار نہیں رہےگا۔

انہوں نے سابق وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے خواجہ سلمان رفیق سے کہا کہ  7 سال سےپنجاب میں ڈاکٹرز کی ترقیاں نہیں ہوئیں، صوبے میں 10 سال  سے کوئی پرموشن کیوں نہیں کی گئی، 30 ڈاکٹرز کی آج تک گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ترقی نہیں ہوئی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -