”میں بہت خوش قسمت ہوں“

”میں بہت خوش قسمت ہوں“
”میں بہت خوش قسمت ہوں“

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے کہا ہے کہ میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ میرا تعلق ایک ایسے شہر سے ہے جس نے مختلف ادوار میں پاکستان کیلئے عظیم وکٹ کیپرز پیدا کئے۔

تفصیلات کے مطابق 49 ٹیسٹ، 116 ایک روزہ اور58 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے کہا کہ میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ میرا تعلق ایک ایسے شہر سے جس نے مختلف ادوار میں پاکستان کیلئے عظیم وکٹ کیپرزپیدا کئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ہی شہر سے تعلق کے سبب وہ معین خان اور راشد لطیف سے اکثر رہنمائی لیتے رہتے ہیں مگر دونوں سابق کھلاڑیوں کے ساتھ گزری ہر نشست ان کے علم میں اضافہ کا سبب بنتی ہے، معین خان اور راشد لطیف نے آن لائن سیشنز کے ذریعے میرے اعتماد میں اضافہ کیا، ماضی کے تجربہ کار وکٹ کیپرز کی ٹپس میرے لئے مشعل راہ ہیں۔

مزید :

کھیل -