"عوام کو اس بات کی ترغیب دی جائے" وزیر اعظم نے ہدایت کردی

"عوام کو اس بات کی ترغیب دی جائے" وزیر اعظم نے ہدایت کردی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ معاشی صورتحال اور عوامی مسائل کومدنظررکھ کر لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی،  عوام کوترغیب دی جائےکہ وہ خودعلامات کی صورت میں ٹیسٹ کرائیں۔

وزیراعظم کی زیرصدارت کوروناکی صورتحال پراجلاس ہوا جس میں کوروناکی موجودہ صورتحال پربریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں  کوروناکےمصدقہ کیسز،متاثرہ افرادکوطبی سہولتوں کی فراہمی کاجائزہ لیا گیا۔  ڈاکٹرز اورمیڈیکل سٹاف کوحفاظتی سامان کی فراہمی پر بھی بات چیت کی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  گھرپرقرنطینہ کرنے سے متعلق لوگوں کومعلومات دی جائیں، معاشی صورتحال اور عوامی مسائل کومدنظررکھ کر لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی ، کوروناسےبچاؤکیلئےحفاظتی اقدامات کونظراندازنہیں کیاجاناچاہیے۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ کوروناٹیسٹ سےمتعلق بعض حلقوں میں پائے جانے والے خدشات کو دور کیا جائے،  عوام کوترغیب دی جائےکہ وہ خودعلامات کی صورت میں ٹیسٹ کرائیں۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -