”اس لیجنڈ کا آن لائن لیکچر لینا اپنی خوش قسمتی سمجھتا ہوں اور۔۔۔“ شاہین شاہ آفریدی خوشی سے نہال ہو گئے

”اس لیجنڈ کا آن لائن لیکچر لینا اپنی خوش قسمتی سمجھتا ہوں اور۔۔۔“ شاہین شاہ ...
”اس لیجنڈ کا آن لائن لیکچر لینا اپنی خوش قسمتی سمجھتا ہوں اور۔۔۔“ شاہین شاہ آفریدی خوشی سے نہال ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ وسیم اکرم کیساتھ آن لائن سیشن کا حصہ بننا اپنی خوش قسمتی سمجھتا ہوں جن سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کورونا وائرس کے باعث گھروں میں محصور قومی کرکٹرز کیلئے آن لائن سیشنز کا اہتمام کیا جس دوران ماضی کے بہترین کھلاڑیوں نے موجودہ کرکٹرز کو مفید مشوروں سے نوازا اور انہیں کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ٹپس دیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے20 سالہ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ سابق کرکٹرز کی موجودگی میں آن لائن سیشنز میں شرکت ایک اچھا تجربہ رہا اور اس دوران سابق کرکٹرز کے تجربات کی روشنی میں دباؤ سے نمٹنا سیکھا، وسیم اکرم کے آن لائن سیشن کا حصہ بننا اپنی خوش قسمتی سمجھتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ماضی کے عظیم فاسٹ باﺅلر نے مجھے پراعتماد اور بے خوف باؤلنگ کا سبق دیا، وسیم اکرم میرے آئیڈیل کھلاڑی ہیں اور میں ان کی طرح ہی کامیابیاں حاصل کرنے کیلئے سخت محنت جاری رکھوں گا۔

مزید :

کھیل -