شہباز شریف کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہونے سے کس نے روکا ؟حیران کن خبر آگئی

شہباز شریف کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہونے سے کس نے روکا ؟حیران کن خبر ...
شہباز شریف کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہونے سے کس نے روکا ؟حیران کن خبر آگئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )آج کورونا وائرس سے متعلق قومی اسمبلی کے اہم اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف دونوں ہی موجود نہ تھے ،شہباز شریف کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی ارشد وحید چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کی ڈاکٹر نےاپوزیشن لیڈر کو اجلاس میں شرکت کرنے سے سختی سے منع کیا ہے۔شہباز شریف کے نام ڈاکٹر کی جانب سے جاری کیے گئے ہدایت نامے میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ” میرے علم میں آیا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں آپ کی شرکت معنی رکھتی ہے لیکن آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ آپ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کریں۔

ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ جیسا کہ آپ کو پتا ہے کہ آپ کی عمر پچاس سال سے زائد ہے اور آپ کینسر کے مریض ہیں۔ لہٰذا آپ کی قوت مدافت اتنی مضبوط نہیں کہ آپ کرونا وائرس کا مقابلہ کر سکیں۔جیسا کہ آپ اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ اس وقت کرو نا کی وبا نے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس میں 50 سال سے زائد عمر کے افراد متاثر ہوکر زندگی کی بازی ہار رہے ہیں۔ہدایت نامے میں شہباز شریف کو ہدایت کی گئی کہ میں آپ کا ذاتی معالج ہونے کی بنا پر کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ لہذا آپ کا بھی فرض ہے کہ میرے دیے گئے ہدایت نامے پر عمل درآمد کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کریں۔

مزید :

قومی -