لاہور میں پیپلز پارٹی کے رہنما پر قاتلانہ حملہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پیپلز پارٹی کے رہنما پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق تھانہ ڈیفنس اے کی حدود میں پیپلز پارٹی کے رہنما عاطف چوہدری پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عاطف چوہدری کا اپنے رشتہ داروں کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ چل رہا ہے۔ ان کی رشتہ داروں کے ساتھ لڑائی ہوئی جس میں ایک گولی ان کے پاؤں پر لگی جس سے وہ معمولی زخمی ہوئے ۔ عاطف چوہدری کو لاہور کے جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔