آئل ریفائنری کی بندش اور درآمد رکنے سے ملک میں ڈیزل کی شدید قلت

  آئل ریفائنری کی بندش اور درآمد رکنے سے ملک میں ڈیزل کی شدید قلت

  

اسلام آباد (آن لائن)حکومت کی جناب سے ڈیزل درآمد نہ کیے جانے کے باعث ملک میں ڈیزل کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پارکو آئل ریفائنری کی بندش اور ڈیزل کی درآمد روکنے کی وجہ سے کسی تیل کمپنی کے پاس ڈیزل موجود نہیں ہے۔ پی ایس او کے علاوہ کسی تیل کمپنی کے پاس ڈیزل موجود نہیں ہے اور پی ایس او بھی ڈیزل فراہم کرنے کیلئے 5ہزار لیٹر تیل دینے کی شرط رکھ رہا ہے جس کی وجہ سے(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

دوسری کمپنیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ملک میں گندم کی کٹائی کے دوران ٹریکٹر اور تھریشر کے بہت زیادہ استعمال کی وجہ سے ڈیزل کی کھپت بہت زیادہ ہے اور اب کمپنیوں کے پاس ڈیزل باقی نہیں بچا جس کی وجہ سے ڈپو خشک پڑے ہیں۔

ڈیزل کی قلت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -