کیا کورونا وائرس کی بھارتی قسم پاکستان میں بھی آچکی ہے ؟پاکستان سے تھا ئی لینڈ جانے والی خاتون میں وائرس کی تشخیص ،تشویشناک خبر آگئی 

کیا کورونا وائرس کی بھارتی قسم پاکستان میں بھی آچکی ہے ؟پاکستان سے تھا ئی ...
کیا کورونا وائرس کی بھارتی قسم پاکستان میں بھی آچکی ہے ؟پاکستان سے تھا ئی لینڈ جانے والی خاتون میں وائرس کی تشخیص ،تشویشناک خبر آگئی 

  

بنکاک(ڈیلی پاکستان آن لائن)تھائی لینڈ کے حکام نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی بھارتی قسم کے پہلے کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے آنے والی خاتون اور اس کے بیٹے میں کورونا وائرس کی بھارتی قسم کی تصدیق ہوئی ہے ۔

 ڈان نیوز کے مطابق تھائی لینڈ کے سرکاری سینٹر برائے کورونا کے نائب ترجمان اپیسامائی سریر انگسان نے بتا یا کہ بھارتی کورونا کی قسم 42سالہ حاملہ خاتون میں رپورٹ ہوئی ہے جو 24اپریل کو تین بچوں کے ساتھ پہنچی تھی ۔ان کا کہنا تھا کہ خاتون اور ان کے چار سالہ بچے کو ایک کمرے میں سرکاری سرپرستی میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جبکہ دیگر دو بیٹوں کو الگ کمرے میں رکھا گیا ہے جن کی عمریں بالترتیب چھ اور آٹھ سال ہیں اور ان کی رپورٹ بھی منفی ہے۔

تھائی لینڈ میں نئے قسم کے کورونا وائرس کی رپورٹ ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب ملک میں اپریل کے آغاز سے کورونا کی نئی لہر کی لپیٹ میں ہے۔تھائی لینڈ کی حکومت نے بھارت سے اپنے شہریوں کے علاوہ دیگر افراد کی داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے، جس کا آغاز یکم مئی سے ہوگیا کیونکہ بھارت میں گزشتہ ماہ سے ہی کورونا کیسز کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔بھارت میں کورونا وائرس کے دو کروڑ 26 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جو کیسز کے اعتبار سے امریکا کے بعد دوسرے نمبر پر ہے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد بھی دو لاکھ 46 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔تھائی لینڈ کی وزارت خارجہ کے ترجمان ٹانی سینگراٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان، بنگلہ دیش اور نیپال سے بھی لوگوں کی آمد پر پابندی میں توسیع کردی ہے تاکہ بھارتی قسم کے پھیلاو کو روکا جائے۔

مزید :

بین الاقوامی -