نواز شریف کے حوالے سے حامد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر مریم نواز کو بھی غصہ آجائے

نواز شریف کے حوالے سے حامد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر مریم نواز کو بھی غصہ ...
نواز شریف کے حوالے سے حامد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر مریم نواز کو بھی غصہ آجائے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی اور اینکر پرسن حامد میر نے کہا ہے کہ  واپس آنےکےحوالےسے شہباز کا ٹریک ریکارڈ نوازشریف سےبہتر ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں میری شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے وہ واقعی بیمار ہیں،انہوں نے باہر جاکر واپس آنا ہی تھا۔اگر وہ پہلے چلے جاتے تو جلدی واپس آجاتے۔شہباز شریف کا ٹریک ریکارڈ 90 کی دہائی سے یہی ہے کہ وہ منع کرنے کے باوجود پاکستان واپس آئے ان کو پاکستان آنے سے بھی منع کیا گیا تھا۔نواز شریف جب علاج کے لیے گئے تو کورونا کی وجہ سے حالات ساری دنیا میں بدل گئے۔شہباز شریف کو جب بھی گرفتار کیا جاتا ہے اس میں صرف حکومت کی مرضی نہیں ہوتی دیگر لوگوں کی مرضی بھی ہوتی ہے۔

مزید :

قومی -