ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

  مالی حوالے ابھی ٹینشن چل رہی ہے۔ آپ کو جیسے تیسے ابھی گزارہ کرنا ہوگا۔ ابھی دو ہفتے ایسے ہی گزر سکتے ہیں۔ عطارد فی الحال زائچہ سے دور ہے۔ دعا سے کام لیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

سخت وقت تو ہے مگر اب امید ہے کہ کسی بھی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوگا۔آپ کو بس کسی نہ کسی طرح سے خاموشی کے ساتھ وقت گزرنا ہے اور روحانی قوت تیز کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

ان دنوں اگر ضرورتیں پوری ہوتی رہیں تو پھر بھی اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ادا کریں، ورنہ دوسرے زائچے والے تو سخت پریشان ہیں۔ آج قدرے خاموش دن ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

ملی جلی کیفیت کا حامل دن ہے۔ آپ کے لئے فی الحال کوئی بڑی خبر نہیں البتہ گھریلو ضرورت ان شاءاللہ کسی نہ کسی طریقے سے پوری تو ہوتی رہے گی، فکر نہ کریں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 اولاد کے حوالے سے بالکل پریشان نہ ہوں، جس نے پیدا کیا ہے، اس نے اسباب بھی پیدا کئے ہوں گے اور بڑی امید ہے کہ جلد ہی آپ کی مشکلات حل ہو جائیں گی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 آپ اس شخص کی بالکل فکر نہ کریں، جس کو آپ کی فکر نہیں ہے۔ اس وقت ویسے بھی صرف اپنے حق کے لئے لڑنا ہے اور ان شاءاللہ آپ کو آپ کا حق ضرور مل کر رہے گا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 فکر مند ہونے سے مسئلے حل نہیں ہوں گے۔ اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں اور ساری شکایتیں پریشانیاں مشکلاتیں اسی سے بیان کریں۔ وہی ہے جو اس سے آپ کوباہر نکال سکتا ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 ابھی صورت حال کسی بھی طرح مناسب اور آپ کے حق میں نہیں ہیں۔ ابھی چند دن خاموشی سے گزرنے ہیں۔ میرے اللہ نے چاہا تو جلد تمام تر خراب صورت حال سے باہر آ جائیں گے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 حالات اتنے بُرے نہیں جتنے آپ سمجھ رہے ہیں۔ اللہ پر بھروسہ رکھیں۔ وہ دن نہیں رہے تو یہ دن بھی نہیں رہیں گے۔ آج امید ہے ضرورت پوری ہوتی رہے گی۔ غیبی انداز سے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 کل تک جن امور میں دشواری چل رہی تھی۔ آج قدرے بہتری آنے کی امید ہے، مگر مکمل حالات ٹھیک ہونے میں ابھی مزید 17یوم درکار ہیں۔ فی الحال گزارہ ہی چلے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 امید ہے کہ اس طرف سے رقم آ جائے گی۔ جہاں سے وعدہ ہوا تھا اور آج آپ اپنے گھر والوں کے لئے کچھ خرچ کرنے کے قابل ہوں گے اور کچھ ذہنی سکون محسوس کریں گے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 آپ جس معاملے کو اپنے سر پر سوار کر رہے ہیں۔ وہ اتنا مشکل نہیں ہے۔ اس کا بھی کوئی نہ کوئی حل نکل ہی آئے گا۔ آج کا دن امید ہے آپ کی مالی مدد بھی ان شاءاللہ کروا دے گا۔ 

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -