’تھائی لینڈ کی خاتون کو پاکستان سے بھارتی کورونا وائرس لگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ‘ این سی او سی کے سربراہ اسد عمر بھی میدان میں آگئے 

’تھائی لینڈ کی خاتون کو پاکستان سے بھارتی کورونا وائرس لگنے کا سوال ہی پیدا ...
’تھائی لینڈ کی خاتون کو پاکستان سے بھارتی کورونا وائرس لگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ‘ این سی او سی کے سربراہ اسد عمر بھی میدان میں آگئے 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ کے دو شہریوں میں پاکستان سے بھارتی وائرس لگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ پاکستان میں یہ وائرس موجود نہیں ہے۔

نجی نیوز چینل ڈان سے بات کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں برطانوی، برازیلین اور جنوبی افریقی وائرس رپورٹ ہوا تھا لیکن بھارتی قسم کی رپورٹ تاحال نہیں آئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ممکن ہے کہ خاتون کو بھارتی وائرس تھائی لینڈ یا کہیں اور سے لگا ہو گاکیونکہ پاکستان میں تو اب تک رپورٹ ہی نہیں ہوا۔

غیر ملکی میڈ یا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ کے حکام نے کہا ہے کہ پاکستان سے آنے والی خاتون اور اس کے بیٹے میں کورونا وائرس کی بھارتی قسم کی تصدیق ہوئی ہے۔

مزید :

قومی -