ایمزون میں شمولیت سے عالمی منڈیوں تک رسائی آسان ہو گی،راشد منیر
لاہور(پ ر) تحریک انصاف لیبر و نگ سنٹرل پنجاب کے صدر راشدمنیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے سیلر ایمیزون میں شمولیت سے عالمی منڈیوں میں رسائی آسان ہو گی اربوں کی سرمایہ کاری ملک میں آئے گی اور نوجوانوں کورزگار کے مواقع ملیں گے۔
، پاکستان کاسیلر ایمیزون میں شامل ہو نا بڑی کامیابی ہے، ملکی تاریخ میں جو کام کبھی نہ ہو سکا وہ پی ٹی آئی حکومت نے کر دیکھا یا۔ انہوں نے کہاکہ ایمیزون کچھ ہی دنوں میں پاکستان کو اپنے فروخت کنندگان کی فہرست میں شامل کرے گا ویسے پاکستان پچھلے سال سے ایمیزون کے ساتھ منسلک ہیں اور اب عملاً ہو رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ای کامرس پالیسی کا ایک اہم سنگ میل پوری دنیا کے بہت سارے لوگوں نے ٹیم ورک کے ذریعے حاصل کیا ہے۔ یہ پاکستانیوں کے لئے خوش خبری اور ایک بڑی پیش رفت یہ ہے کہ ای کامرس مارکیٹ میں پاکستانی تاجروں کو کاروبار کے مواقع میسر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایمیزون نے بالآخر پاکستانی تاجروں کو اپنے نظام کے ذریعے اشیاء کی برآمد کی منظوری دیدی ہے۔ پاکستان میں ایمیزون کی سرگرمیوں کے آغاز سے ہمارے نوجوانوں کو آن لائن کاروبار کے مواقع میسر آئیں گے کیونکہ یہ ای کامرس مارکیٹ نوجوان سرمایہ کاروں (مرد و خواتین)کی نئی نسل کو برآمدی منڈی میں قدم رکھنے کے قابل بنائیں گی۔