آئی اینڈ آئی، ملتان ریجن میں آپریشن، سمگلڈ گاڑیاں،سامان ضبط

آئی اینڈ آئی، ملتان ریجن میں آپریشن، سمگلڈ گاڑیاں،سامان ضبط

  

 ملتان (  نیوز  رپورٹر  )  کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن (آئی اینڈ آئی) ملتان ریجن کی ٹیموں نے کاروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی سمگلڈ گاڑیاں و دیگر متفرق سامان ضبط کرلیا ہے آئی اینڈ آئی ذرائع کے مطابق ٹیموں نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے چھ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں غیر ملکی سگریٹ' چھالیہ ' انڈین گٹکا اور پان تمباکو ضبط کرلیا ہے(بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

۔ کسٹم ایکٹ 1969 کے تحت ضبط شدہ گاڑیوں اور دیگر سامان کی مجموعی مالیت 2 کروڑ 10 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ڈائریکٹر انٹیلی جنس عثمان باجوہ نے اطلاع پر ٹیم تشکیل دی۔سپریٹنڈنٹ عدنان چانڈیہ اور انسپکٹر جمیل حیدر کی سربراہی میں ٹیموں نے بواٹہ چیک پوسٹ پر بارڈر ملٹری پولیس کے ہمراہ مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے جنوبی پنجاب میں داخل ہونے والی چھ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط کرلیں۔ 

سامان ضبط

مزید :

ملتان صفحہ آخر -