مسجد اقصیٰ کے احاطے میں آتشزدگی،یروشلم ڈے فلیگ مارچ مناتے یہودیوں کا جشن

مسجد اقصیٰ کے احاطے میں آتشزدگی،یروشلم ڈے فلیگ مارچ مناتے یہودیوں کا جشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے احاطے میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔رپورٹس کے مطابق پیر کی رات مسجد اقصیٰ کے احاطے کے مغربی جانب درختوں میں آگ لگ گئی جس کے بعد مسجد سے بلند ہوتے شعلے دور دور تک دیکھے گئے۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان جھڑ پو ں کے باعث درخت کو آگ لگی۔اس دوران مغربی دیوار(دیوار گریہ) پر موجود اسرائیلی قوم پرستوں کی بڑی تعداد یروشلم ڈے فلیگ مارچ کے موقع پر اسرائیلی پرچم اٹھائے موجود تھی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں لگی آگ کا دھواں دیکھ کر وہاں موجود اسرائیلی جشن منا رہے ہیں۔خیال رہے گزشتہ کئی روز سے اسرائیلی افواج کی جا نب سے مقبوضہ بیت المقدس میں نمازیوں پر مسلسل کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے جس کے باعث صورتحال کشیدہ ہے۔
یہودی جشن

مزید :

صفحہ اول -