بلوچستان کو ماضی کی حکومتوں میں   نظر انداز کیا گیا، عارف علوی 

    بلوچستان کو ماضی کی حکومتوں میں   نظر انداز کیا گیا، عارف علوی 

  

اسلا م آباد(سٹاف رپورٹر)  صدر مملکت ڈاکٹر  عارف علوی سے گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی  نے گورنر ہاؤس سندھ میں ملاقات کی ہے۔مْلاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور بلوچستان میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر صدر مملکت کا کہناتھاکہ  بلوچستان کو ماضی کی حکومتوں میں نظر انداز کیا گیا۔موجودہ حکومت نے بلوچستان کی معاشی اور سماجی ترقی کیلئے منصوبے شروع کیے۔اْمید ہے کہ سی پیک منصوبوں اور گوادر بندرگاہ سے صوبے کی قسمت بدلے گی۔، صدر عارف علوی نے کہا   ترقیاتی منصوبوں سے بلوچستان کی نوجوان نسل کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

عارف علوی

مزید :

صفحہ اول -