اسرائیلی فورسز کی بربریت سے 21 معصوم فلسطینی شہید

اسرائیلی فورسز کی بربریت سے 21 معصوم فلسطینی شہید
اسرائیلی فورسز کی بربریت سے 21 معصوم فلسطینی شہید

  

غزہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صہیونی فورسز کی جانب سے فلسطین کے مختلف شہروں میں فضائی حملے کئے گئے ، اطلاعات کے مطابق ان حملوں میں اب تک  بچوں سمیت 21 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صہیونی فورسز کی جانب سے کی جانیوالی فائرنگ کے باعث مسجد اقصیٰ کے کی مغربی دیوار کی جانب احاطے میں آگ بھڑک اٹھی، بیت المقدس ور غزہ سمیت مختلف شہروں میں فضائی حملے کئے گئے ۔ 

مظلوم فلسطینیوں پر آنسو گیس کی شلنگ اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے جس سے اب تک 300 سے زائد فسلطینی زخمی ہوچکے ہیں ، جن میں بیشتر کی حالت تشویشناک ہے ۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق صدر محمود عباس نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے جبکہ عید کی تقریبات منسوخ کر دیں ۔دوسری طرف گرفتاری کے وقت فلسطینی لڑکی کی مسکراہٹ کی ویڈیو وائرل ہو گئی ، اسرائیلی بربریت کے خلاف احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والی مریم العفیفی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا تو وہ مسکراتی رہی۔

مزید :

اہم خبریں -بین الاقوامی -