مدینہ منورہ میں موسلا دھار بارش ،  موسم خوشگوار

مدینہ منورہ میں موسلا دھار بارش ،  موسم خوشگوار
مدینہ منورہ میں موسلا دھار بارش ،  موسم خوشگوار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مدینہ منورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مدینہ منورہ میں موسلا دھار بارش برسی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا۔

سعودی میڈیا کےمطابق  مسجد نبوی ﷺ میں بارش کی وجہ سے خصوصی تدابیر اختیار کی گئیں جس کے باعث زائرین خوب لطف اندوز ہوئے ،  بارش  ابیار الماشی، العشیرہ،الیتمہ، الخالدیہ، وادی ریم، العزیزیہ، طریقہ الہجرہ، الجرف اور قبائی سمیت مختلف علاقوں میں ہوئی ۔

کئی زائرین نے بارش کے دوران نماز ادا کرنے کی سعادت حاصل کی، گنبدخضری اور مسجد نبوی ﷺ کا صحن ابر رحمت برسنے کے بعد نکھر گیا، عاشقان رسول ﷺ روح پرور مناظر دیکھ کر درودوسلام کی صدائیں بلند کرتے رہے، بارش کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چلتی رہیں۔

سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہو سکتی ہے