اداکارہ نے ایشل فیاض نے اعجاز اسلم کو ’ پرینک ‘ کال کرتے ہوئے ڈیٹ پر چلنے کا کہا تو آگے سے اداکار نے کیا جواب دیا ؟

اداکارہ نے ایشل فیاض نے اعجاز اسلم کو ’ پرینک ‘ کال کرتے ہوئے ڈیٹ پر چلنے کا ...
اداکارہ نے ایشل فیاض نے اعجاز اسلم کو ’ پرینک ‘ کال کرتے ہوئے ڈیٹ پر چلنے کا کہا تو آگے سے اداکار نے کیا جواب دیا ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی معروف اداکارہ ’ ایشل فیاض ‘ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کئی انکشافات کیئے کہ انہیں کس طرح ان کے سوتیلے باپ کی جانب سے ہراسگی اور دیگرکئی شرمناک چیزوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن اب ایشل نے معروف اداکار ’ اعجاز اسلم ‘ کو پرینک کال کی لیکن وہ ان کے نرغے میں نہیں آئے اور چال کو سمجھ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ایشل فیاض نے ڈرامے ’ آبرو ‘ سے شوبز انڈسٹری میں باقاعدہ اینٹری کی اور اس کے بعد انہوں نے خلیل الرحمان قمر کی فلم ’ کاف کنگنا ‘ میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے ۔ اداکارہ کسی اداکاری کے بڑے خاندان سے تعلق نہیں رکھتی لیکن اس کے باوجود بھی انہوں نے اپنی اداکاری کے ذریعے پاکستانیوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی ۔
اداکارہ نے اعجاز اسلم کو پرینک کال کرنے کا فیصلہ کیا اور سوچا کہ وہ دھیمے لہجے اور ٹھنڈے مزاج کے آدمی ہیںاس لیے ان کی بات کا غصہ نہیں کریں گے اور کوئی دلچسپ جواب ہی دیں گے ، اداکارہ نے اعجاز اسلم کو کئی گئی پرینک کال اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر بھی شیئر کی جو کہ تیزی سے وائرل بھی ہو رہی ہے ۔


 ایشل فیاض نے اداکار اعجازاسلم کا نمبر ملایا اور ان کو بتایا کہ میں آج کل کافی پریشان ہوں جس پر اداکار نے پوچھا کہ آپ کیوں پریشان ہیں ؟ ، ایشل نے فیاض سے ادھر ادھر کی باتیں اور ان کی تعریفیں کرنے کے بعد کہا کہ میرے ساتھ ’ ڈیٹ ‘ پر چلیں ، اعجاز احمد زور سے ہنسے اور نہایت دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ریسٹورنٹس سمیت سب کچھ تو بند ہے کہاں جانا ہے ۔

ایشل فیاض نے جب دیکھا کہ ڈیٹ کے معاملے پر اعجاز خان کوئی ہاتھ نہیں پکڑا رہے تو اداکارہ کہنے لگیں کہ چلیں کوئی پروگرام بنائیں لانگ ڈرائیور پر ہی چلتے ہیں ، اس بات کے بعد جب گفتگو کنفیوژن کا شکار ہونے لگی تو اداکارہ ایشل فیاض نے بھانڈا پھوڑا اور کہا کہ میں آپ کو پرینک کال کر رہی ہوں ۔
اعجاز اسلم نے کہا کہ میں کچھ کچھ سمجھ گیا تھا اور مجھے ایسا لگا کہ آپ شائد نیند میں ہو، اداکارہ نے کہا کہ آپ کو کیسے پتا لگا ، اعجاز نے جواب دیا کہ کوئی سیدھے ہی ڈیٹ پر چلنے کا تھوڑی پوچھتا ہے ۔

مزید :

تفریح -