شہبازشریف آج فلسطین کے سفارت خانے جائیں گے،مریم اورنگزیب 

شہبازشریف آج فلسطین کے سفارت خانے جائیں گے،مریم اورنگزیب 
شہبازشریف آج فلسطین کے سفارت خانے جائیں گے،مریم اورنگزیب 

  

لاہور(ڈیلی پاکستا ن آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے صدراپویشن لیڈر قومی اسمبلی میاں شہباز شریف آج فلسطین کے سفارت خانے جائیں گے جہاں وہ مسجداقصیٰ پراسرائیلی حملوں کی مذمت اورفلسطینیوں سے ظہاریکجہتی کریں گے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ میاں شہباز شریف کے فلسطینی سفار ت خانے کے دورے کے دوران اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی پاکستان کے عوام کی جانب سے فلسطینی عوام کی حمایت کاپیغام بھی دیں گے۔

علاوہ ازیں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف آج کشمیر ہاﺅس کا دورہ بھی کریں گے جہاں وہ کشمیر ی حریت رہنما اشرف صحرائی کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

مزید :

قومی -