شالیمار ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

 شالیمار ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی
 شالیمار ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبائی دارالحکومت سے کراچی آنے والی شالیمار ایکسپریس پٹڑی ٹوٹنے کے باعث حادثے سے بال بال بچ گئی۔
 نجی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق ریلوے حکام نے بتایا کہ سچاسودا ریلوے کے قریب پٹڑی ٹوٹ گئی تھی جس کے بعد پھاٹک پر تعینات ملازم نے ٹرین کوسرخ جھنڈی دکھا کرروک لیا۔شالیمار ایکسپریس صبح ساڑھے7 بجے سے کھڑی ہے، پٹڑی کے ٹوٹنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے، کچھ دیر بعد ریلوے ٹریک بحال کرکے ٹرین کوروانہ کر دیا جائے گا۔
یاد رہے رواں سال مارچ میں کراچی سے لاہور جانے والی کراچی بھی ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی تھی۔

مزید :

قومی -