روس کے سکول میں مسلح افراد کی معصوم بچوں پر اندھا دھند فائرنگ ، ہلاکتیں 

روس کے سکول میں مسلح افراد کی معصوم بچوں پر اندھا دھند فائرنگ ، ہلاکتیں 
روس کے سکول میں مسلح افراد کی معصوم بچوں پر اندھا دھند فائرنگ ، ہلاکتیں 

  

کازان (ڈیلی پاکستان آن لائن )روس کے شہر کازان میں مسلح افراد نے بچوں کے سکول میں گھس کر اندھاد ھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک ٹیچر اور 9 بچے ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا جارہاہے ۔

مقامی میڈیا کا کہناہے کہ اطلاعات ہیں کہ سکول میں دو مسلح افراد نے گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر چھ بچوں اور ایک سکول ٹیچر کی موت کی تصدیق ہوئی تاہم اب اطلاعات ہیں کہ نو بچے جاں بحق ہو چکے ہیں ۔سوشل میڈیا پر خوفناک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں بچے اپنی جان بچانے کیلئے سکول کی کھڑکیوں سے چھلانگ لگا رہے ہیں جبکہ موقع پر دھماکہ بھی سنا گیاہے ۔روسی میڈیا کاکہناہے کہ ایک نو عمر بچے کو شبے کی بنیاد پر حراست میں لیا گیاہے ۔

15 سالہ بچے کا کہناتھا کہ ہمیں کہا گیا کہ کمرے میں خود کو بند کر لیں ،ہم نے خود کو کمرے میں بند کر لیا جس کے بعد زور دار دھماکہ ہوا اور فائرنگ شرو ع ہو گئی ۔بتایا جارہاہے کہ اس دوران 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کرنے کیلئے کارروائی جاری ہے ۔کازان کے سکول میں حملے کے بعد شہر کے تمام سکول کو لاک ڈاﺅن کر دیا گیاہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -