دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 33لاکھ 14ہزار43سے تجاوزکرگئی

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 33لاکھ 14ہزار43سے تجاوزکرگئی
دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 33لاکھ 14ہزار43سے تجاوزکرگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ویب ڈیسک ) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 33لاکھ 14ہزار43سے تجاوز کر گئی جبکہ 15 کروڑ 94 لاکھ 72ہزار124افراد متاثر ہوئے ۔ سپر پاور امریکا میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 111افراد ہلاک جبکہ نو ہزار709نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں بھارت میں تین ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے جبکہ تین لاکھ 29ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ،فرانس میں 292افراد لقمہ اجل بنے اور تین ہزار 292افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ۔ترکی میں 282افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ13ہزار604 مثبت کیسز سامنے آئے ۔روس میں 321اموات اورآٹھ ہزار 465مریض سامنے آئے ۔
برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں صرف چار اموات رپورٹ ہوئیں البتہ کیسز کی تعداد کم نہ ہو سکی ، گزشتہ روز بھی دو ہزار 357نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،اٹلی میں 198ہلاکتیں ، پانچ ہزار80نئے کیسز،سپین میں 35اموات ، چار ہزار579نئے کیسز،جرمنی میں 49اموات، چار ہزار556 کیسز ،پولینڈ میں 22اموات اوردو ہزار32نئے کیسز،ایران میں 351اموات اور 18ہزار408 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ۔