”ایسا تاثر گیا کہ سارے دفتر خارجہ کو برا بھلا کہہ رہا ہوں لیکن ایسا نہیں بلکہ ۔۔“وزیراعظم عمران خان نے وضاحت کر دی 

”ایسا تاثر گیا کہ سارے دفتر خارجہ کو برا بھلا کہہ رہا ہوں لیکن ایسا نہیں بلکہ ...
”ایسا تاثر گیا کہ سارے دفتر خارجہ کو برا بھلا کہہ رہا ہوں لیکن ایسا نہیں بلکہ ۔۔“وزیراعظم عمران خان نے وضاحت کر دی 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمرا ن خان نے عوام کے سوالات پر براہ راست جوابات کے سیشن کے دوران وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا دفتر خارجہ اور سفارتخانے بہتر ین کام کر رہاہے ، ایسا محسوس ہوا جیسے پورے دفتر خارجہ کو برا بھلا کہہ رہاہوں لیکن ایسا نہیں ہے ، وہ بہترین کام کر رہے ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک چیز کہنا چاہتاہوں کہ ہمارے سفارت خانے اور دفتر خارجہ نے بہت زبردست کام کیاہے ، انہوں نے مسئلہ کشمیر کو بہت بہترین انداز میں اٹھایا ہے ، اصل میں وہ پروگرام براہ راست نہیں جاناچاہیے تھا ، اس کے تھوڑے سے پوائنٹس بھیجے جانے چاہیے تھے ، ایسے لگا جیسے پورے دفتر خارجہ کو بھی برا بھلا کہہ رہاہوں ، ایسا نہیں ہے ، وہ زبردست کام کر رہے ہیں ، شاہ محمود قریشی کے ما تحت ایک پورٹل بنایا جائے گا ، شاہ محمو د کے ماتحت خصوصی افسر ہو گا جو ساری شکایات ایمبیسی حل نہیں کرتی وہ یہاں آئیں گی ، کسی بھی اوورسیز کو مسئلہ ہو تو وہ شاہ محمود کے زیر انتظام چلنے والے پورٹل پر اپنی شکایت درج کروا سکتا ہے ، بیرون ملک مقیم پاکستانی ایمبیسی میں بھی جا سکتے ہیں اور وہ وزیراعظم کے پورٹل پر بھی اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں ۔

عمران خان کا کہناتھا کہ ہم نے اپنی قونصلر سروسز کو ٹھیک کرناہے اور دوسرا بیرونی سرمایہ کاری پر بھی کام کرناہے ، باہر جو پاکستانی سرمایہ کارہیں انہیں پوری طرح پاکستان کی کامرس منسٹری کے ساتھ لنک کریں گے ، اب ہم پاکستان کو اٹھا رہے ہیں اور صحیح راستے پر لگ گیاہے ، سفارتخانے سرمایہ کاروں کیلئے بھی خدمات فراہم کریں گی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -