عید تعطیلات کے دوران صدرو وزیراعظم کے طبی معائنے و خوراک معائنے پر کتنے ڈاکٹر تعینات کیے گئے؟ ایسی خبر کہ تحریک انصاف کے کارکنان کو بھی یقین نہ آئے

عید تعطیلات کے دوران صدرو وزیراعظم کے طبی معائنے و خوراک معائنے پر کتنے ...
عید تعطیلات کے دوران صدرو وزیراعظم کے طبی معائنے و خوراک معائنے پر کتنے ڈاکٹر تعینات کیے گئے؟ ایسی خبر کہ تحریک انصاف کے کارکنان کو بھی یقین نہ آئے

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پولی کلینک ہسپتال نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران صدر مملکت اور وزیراعظم کے طبی معائنے اور خوراک کے معائنے کے لیے 5 ڈاکٹر مامور کردیئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے پولی کلینک ہسپتال کی انتظامیہ نے 5 میڈیکل آفیسر کو عید الفطر کی تعطیلات کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کے طبی معائنے اور خوراک کے معائنے کے لیے مقرر کردیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے طبی معائنے کے لئے ڈاکٹر نرمل اور ڈاکٹر نورمحمد مامور کئے گئے ہیں جب کہ صدر کی خوراک کی چیکنگ کے لئے ڈاکٹر نزیر احمد رہوجو مقرر کئے گئے ہیں، تینوں ڈاکٹرز 24 گھنٹے آن کال ڈیوٹی پر ہوں گے۔

اسی طرح وزیراعظم عمران خان کے طبی معائنے کے لئے ڈاکٹر اعجاز احمد اور ڈاکٹر اسد ابراہیم گیلانی کو مقرر کیا گیا ہے، یہ دونوں ڈاکٹر بھی 24 گھنٹے آن کال ڈیوٹی پر ہوں گے اور موٹر کیڈ کے ساتھ وزیراعظم کی خوراک کی چیکنگ کی ذمہ داری بھی نبھائیں گے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -