شوال کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل طلب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے شوال کا چاند دیکھنے کے لئے کل اسلام آباد میں اجلاس طلب کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ اجلاس کا انعقاد وزارت مذہبی امور کی بلڈنگ میں ہوگا ۔ مرکزی رویت ہلال کے علاوہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔
اجلاس کے شرکا شوال کا چاند کی شہادتیں مدنظر رکھتے ہوئے عید الفطر منانے کا اعلان کریں گے۔