شہبازشریف کی ضمانت کوبے گنا ہی کہناڈھٹائی ہے،شہباز گل

شہبازشریف کی ضمانت کوبے گنا ہی کہناڈھٹائی ہے،شہباز گل
شہبازشریف کی ضمانت کوبے گنا ہی کہناڈھٹائی ہے،شہباز گل

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نےمسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف کی ضمانت کوبے گنا ہی کہناڈھٹائی ہے۔موصوف نے دھیلے کی نہیں ڈھیروں کے حساب سے کرپشن کی ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق شہباز گل کا کہنا تھا کہ حدیبیہ ملزکیس میں شریف خاندان نے ایک کروڑ48لاکھ ڈالرکے لگ بھگ رقم کی منی لانڈرنگ کرکے اجتماعی کرپشن کی۔

 شہباز گل نے کہا کہ بڑے بھائی کی واپسی کی ضمانت د ینے والا خود فرا ر ہونے کے لئے بے چین ہے جبکہ موصوف7ارب32کروڑکی منی لانڈرنگ کاجواب نہیں دے پائے۔ثبوتوں کے نام پربیماری اوربڑھاپے کی دہائیاں دی جاتی ہیں۔

مزید :

قومی -