لیسکو کے دو ملازمین کو دوران ڈیوٹی فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سید پور سب ڈویژن میں لیسکو کے دو ملازمین کو ملزم نے دوران ڈیوٹی فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سید پورسب ڈویژن میں ملزم عثمان کی فائرنگ سے60 سالہ اسحاق اور 38 سالہ امجد جاں بحق ہوئے۔پولیس نے واقعہ کے چند گھنٹے بعد ہی مرکزی ملزم عثمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔دونوں افراد کو دیرینہ رنجش کی بنیاد پر قتل کیا گیا ۔ملزم عثمان کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیاگیا ہے۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ مقتول امجد کے بھائی کے بیان پر درج کرلیا ہے۔