ڈاکٹر یاسمین راشد نے کاہنہ انڈس ہسپتال میں کورونا ویکسنیشن سینٹر کا افتتاح کردیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کے ہمراہ کاہنہ انڈس ہسپتال کا دورہ کیا اورکورونا ءویکسینیشن کاونٹر کا افتتاح کیا۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ویکسین سنٹرز تک شہریوں کی آسان رسائی کیلئے ٹرانسپورٹیشن سہولت فراہمی کا ٹاسک بھی دیا گیا ہے۔ ویکسین سنٹرز تک جانیوالی مخصوص ٹرانسپورٹ کو کووڈ ایس اوپیز کے مطابق چلایا جائیگا۔ اور اس پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا، 40 سال سے زائدعمر کے افراد کی کرونا ویکسین کیلئے رجسٹریشن کا عمل شروع ہو گیا ہے ایکسپو، والٹن، مینار پاکستان کے علاوہ دو اور ویکسین سنٹر بنائے جائیں گے۔
کمشنر لاہور نے کاہنہ انڈس ہسپتال کے دورہ کے دوران شہریوں سے فیڈ بیک لیکر اظہار اطمینان کیا۔انکا کہنا تھا کہ حکومتی عزم کے تحت کرونا ویکسینیشن کیلئے سرگرمیوں کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں۔ لاہور شہر میں مزید متعدد ویکسینیشن سنٹرز بنائے جارہے ہیں۔چار سنٹرز اس وقت فعال ہیں۔
ایم ایس کاہنہ انڈس ہسپتال ڈاکٹرفیض الحسن نے تمام افسران کو انتظامات کے حوالے سے بریف کیا ۔ ڈاکٹر فیض الحسن نے کہا کہ کووڈ کی تیسری لہر خطرناک اور تباہ کن صورت اختیار کر چکی ہے۔شہریوں کو ہر ایس اوپی پر عمل کرنا ہوگا۔ حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ تمام ادارے متفق ہیں کہ کووڈ ایس اوپیز نظر انداز کرنیوالوں کو ہرگز نظر انداز نہیں کیا جائیگا۔