19سالہ پاکستانی کوہ پیما نے تاریخ رقم کردی

19سالہ پاکستانی کوہ پیما نے تاریخ رقم کردی
19سالہ پاکستانی کوہ پیما نے تاریخ رقم کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کھٹمنڈو(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ نوجوان شہروز کاشف نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پرسبزہلالی پرچم  لہرادیا۔
 شہروزکاشف نےآج (منگل کو) 8849 میٹربلند چوٹی  ماؤنٹ ایورسٹ سرکی۔شہروزبلند ترین چوٹی سرکرنے والے کم عمرترین پاکستانی بن گئے۔ شہروزکاشف کی آٹھ  ہزارمیٹرسے بلند چوٹی کی دوسری کامیابی ہے۔ شہروزکاشف 17 سال کی عمرمیں براڈپیک پرقومی پرچم لہراچکے ہیں۔دنیا میں آٹھ  ہزارمیٹرسے زیادہ بلند 14 پہاڑی چوٹیاں موجود ہیں جبکہ  آٹھ  ہزارمیٹرسے اونچی آٹھ  چوٹیاں سرکرنے کا اعزازپاکستان کے محمدعلی سدپارہ کا ہے۔

ALHAMDULILLAH ALHAMDULILLAH The history has been made !!!!!!!!! Ma Sha Allah Shehroze has summited Everest today 11...

Posted by Shehroze Kashif on Monday, May 10, 2021

مزید :

کھیل -