فلسطین کے حوالے سے او آئی سی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا

فلسطین کے حوالے سے او آئی سی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا
فلسطین کے حوالے سے او آئی سی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلامی ممالک کی تنظیم (اوآئی سی )میں اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف مشترکہ بیان جاری کرنے کی پاکستانی تجویز سمیت ترکی اورسعودی عرب کی جنرل اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کرنے کی تجویز  منظور کی گئی ہے۔

اجلاس میں نے عالمی برادری سے فلسطینی عوام کے تحفظ کے لئے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔مسجد اقصی پر اسرائیلی فوج کے حملے اور غزہ پر فضائی بمباری کے نتیجے میں 20 فلسطینیوں کی شہادت پر او آئی سی نے اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی حملوں کو بنیادی انسانی حقوق اور اخلاقیات کے خلاف اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ شیخ جرہ میں کئی دہائیوں سے مقیم باشندوں کی جبری بے دخلی کا خطرہ ہے لہذا عالمی برادری فلسطینی عوام کےتحفظ کیلئےفوری کارروائی کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران اسرائیلی فوج نے مسجد الاقصی میں گھس کر 300 سے زائد نمازیوں کو زخمی کردیا تھا جس کے بعد سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ مقبوضہ بیت المقدس پر اسرائیلی جارحیت کے بعد یروشلم پر راکٹ حملے کیے گئے جس کے جواب میں اسرائیل نے بھی غزہ پر فضائی حملہ کردیا جس کے نتیجے میں کئی بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید ہوگئے۔

مزید :

بین الاقوامی -