ویانا کے میئر نے کورونا ویکسین لگوالی
ویانا(اکرم باجوہ)آسٹریائی دارالحکومت ویانا کے میئر مائیکل لڈوگ نے اپنی باری آنے پر ویکسینیشن سنٹر جا کر پہلی ویکسین لگوالی ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف ہمارا سب سے مضبوط ہتھیار ویکسین ہے،لہذا میں ہر کسی کو ویکسین لگانے کی درخواست کروں گا ۔انہوں نے کہا کہ ویانا کے تمام شہریوں کو فوری طور پر ویکسین لگوانا چاہتے ہیں اور اس حوالے سے انتظامات کیے جا رہے ہیں ۔مائیکل لڈوگ نے کہا کہ ویکسینیشن فورس کے ملازمین انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں کام کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ماہرین سے کورونا کے حوالے سے بات چیت ہو رہی ہے ،ہماری اولین ترجیح ہے کہ مزید کسی لاک ڈاﺅن کے بغیر ویانا کے لوگوں کی صحت کا خیال رکھا جائے ۔