پاک فوج نے چیئر مین ایم ٹی بی سی کو بہترین کارکردگی پر حسن کارکردگی سر ٹیفکیٹ جاری کردیا

پاک فوج نے چیئر مین ایم ٹی بی سی کو بہترین کارکردگی پر حسن کارکردگی سر ٹیفکیٹ ...
پاک فوج نے چیئر مین ایم ٹی بی سی کو بہترین کارکردگی پر حسن کارکردگی سر ٹیفکیٹ جاری کردیا

  

باغ(سید وجی الحسن ) میڈ یکل ٹرانسکرپشن بلنگ کارپوریشن (ایم ٹی بی سی )کے چیئر مین محمود الحق کو بہتریں سماجی خدمات اور آزادکشمیر وپاکستان میں ہزاروں افراد کو روزگار کی فراہمی پر پاک آرمی کی جانب سے حسن کارکردگی سرٹیفیکٹ جاری۔انہیں یہ سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان انکی سماجی خدمات کے عوض 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر کیا گیا تھا جو گزشتہ روزانہیں موصول ہوا۔ یاد رہے چیرمین ایم ٹی بی سی محمودالحق آئی ٹی سیکٹر میں نوجوانوں کو مقامی سطح پر روزگار کی فراہمی میں بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیںجسے آزادکشمیر اور ملک بھر میں سراہا جاتا ہے۔ ایم ٹی بی سی ایک انٹرنیشنل ہیلتھ کیئر آئی ٹی کا ادارہ ہے جس کے ذیلی دفاتر سری لنکا، کراچی، راولپنڈی اور باغ میں قائم ہیں جہاں ہزاروں کی تعداد میں مقامی نوجوانوں کو روزگار میسر ہے۔ اس کے علاوہ بھی ایم ٹی بی سی کے زیر اہتمام باغ میں تربیتی مراکز قائم کیے گے ہیں جہاں خواتین بھی مختلف شعبہ جات میں تربیت حاصل کر رہی ہیں۔ 

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -