امریکی خاتون ایسا لباس پہن کر پارک میں پہنچ گئی کہ ہنگامہ برپاہوگیا، داخلے پر ہی پابندی لگ گئی

امریکی خاتون ایسا لباس پہن کر پارک میں پہنچ گئی کہ ہنگامہ برپاہوگیا، داخلے ...
امریکی خاتون ایسا لباس پہن کر پارک میں پہنچ گئی کہ ہنگامہ برپاہوگیا، داخلے پر ہی پابندی لگ گئی
سورس:   TikTok/baileybreedlove970

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک خاتون ایسا مختصر لباس پہن کر ایک پارک میں چلی گئی کہ پارک انتظامیہ نے 5سال کے لیے اس کے پارک میں داخل ہونے پر پابندی عائد کر دی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس خاتون کا نام بیلے بریڈ لو ہے جس کا کہنا ہے کہ اس نے شارٹس پہن رکھے تھے، جن کے متعلق ایمیوزمنٹ پارک کے سٹاف کا کہنا تھا کہ وہ حد سے زیادہ ’شارٹ‘ ہیں اور انہیں پہن کر وہ پارک میں داخل نہیں ہو سکتی۔

رپورٹ کے مطابق بیلے کے ساتھ یہ سلوک اوکلاہوما سٹی میں واقع فرنٹیئر سٹی نامی ایمیوزمنٹ پارک کی انتظامیہ نے کیا۔ خاتون نے بتایا کہ سٹاف نے اس سے شناختی دستاویزات طلب کیں اور جب اس نے انہیں شناخت کرانے سے انکار کیا تو پارک انتظامیہ کی طر ف سے اس پر 5سال کے لیے پابندی عائد کر دی۔ بیلے نے یہ واقعہ اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ @baileybreedlove970 پر سنایا ہے جہاں اس کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جسے اب تک 17لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ بیلے نے ویڈیو میں بتایا کہ وہ پورا دن پارک کے باہر بیٹھی رہی مگر انتظامیہ نے اسے اندر داخل نہیں ہونے دیا گیا۔

مزید :

بین الاقوامی -