30 سے زائد خواتین کو قتل کرنے والا سیریل کلر جیل میں موت کے گھات اترگیا لیکن اس کی موت کیسے ہوئی؟

30 سے زائد خواتین کو قتل کرنے والا سیریل کلر جیل میں موت کے گھات اترگیا لیکن اس ...
30 سے زائد خواتین کو قتل کرنے والا سیریل کلر جیل میں موت کے گھات اترگیا لیکن اس کی موت کیسے ہوئی؟

  

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس میں 30سے زائد خواتین کو قتل کرنے والا سیریل کلر جیل میں موت کے گھاٹ اتر گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس سفاک شخص کا نام مائیکل فورنرے تھا تاہم وہ اپنی سفاک وارداتوں کی بدولت ’اوگرے آف دی آرڈینیس‘ کے نام سے شہرت رکھتا تھا۔ وہ دل اور نظام تنفس کی بیماریوں میں مبتلا تھا اور کافی عرصے سے جیل کے ہسپتال میں زیرعلاج تھا،اس کی حالت سنگین ہونے پر ڈاکٹروں نے اسے بے ہوشی کی دوا دے دی تھی اوراسی ’کوما‘ میں ہی اس کی گزشتہ روز موت واقع ہو گئی۔اس کی عمر 79سال تھی۔

رپورٹ کے مطابق مائیکل کی بربریت کا شکار ہونے والی خواتین میں برطانیہ کی لیڈز یونیورسٹی کی 20سالہ طالبہ جواینا پیرش بھی شامل تھی۔ اس نے قتل کی یہ خوفناک وارداتیں 1987ءسے 2001ءکے دوران کیں۔ اس کا شکار ہونے والی خواتین میں زیادہ تعداد کم عمر لڑکیوں کی تھی۔ اسے 2008ءمیں 7خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور قتل کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔ ان تمام کی عمریں 12سے 22سال کے درمیان تھیں۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ان 7سال کے علاوہ بھی دیگر 23سے زائد خواتین کے قتل کے پیچھے بھی اسی کا ہاتھ تھا۔ اس نے زیادہ تر جرائم شمالی فرانس اور بیلجیم کے علاقے ’آرڈینیس‘ میں کیے۔

مزید :

بین الاقوامی -