علیحدگی کے اعلان کے بعد میلنڈا گیٹس نے ٹویٹ پر پہلی تصویر شیئر کردی 

علیحدگی کے اعلان کے بعد میلنڈا گیٹس نے ٹویٹ پر پہلی تصویر شیئر کردی 
علیحدگی کے اعلان کے بعد میلنڈا گیٹس نے ٹویٹ پر پہلی تصویر شیئر کردی 
سورس:   Twitter/melindagates

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا گیٹس کی طرف سے گزشتہ دنوں ٹوئٹر اکاﺅنٹس پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا جس میں دونوں نے اپنی 27سالہ ازدواجی زندگی کے خاتمے کا اعلان کیا اور بتایا کہ ان دونوں کی طلاق ہونے جا رہی ہے۔ طلاق کے اس بیان کے بعد میلنڈا گیٹس نے پہلی بار اپنے اکاﺅنٹ سے ’مدرزڈے‘ پر ایک ٹویٹ کی جس میں انہوں نے بچوں کے ساتھ اپنی ایک تصویر پوسٹ کی اور ’ماﺅں کی مزاحمتی صلاحیت‘ کی تعریف کی۔

میل آن لائن کے مطابق اس تصویر میں 56سالہ ملنڈا کے ساتھ ان کے بچے 18سالہ فوئبے، 25سالہ جینیفر اور 21سالہ بیٹا روری ہوتے ہیں۔ ٹویٹ میں ملنڈا لکھتی ہیں کہ ”مجھے ان کی ماں ہونا بے حد عزیز ہے۔ آپ لوگوں کے نزدیک ’مدرز ڈے‘ کا کیا مطلب ہے۔ ایک ماں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن، ایک یادداشت کی تعظیم یا آپ کی اپنی مزاحمتی صلاحیت کا پرتو۔ میں امید کرتی ہوں کہ آپ کا دن معنی خیز ہو گا۔“

واضح رہے کہ بل گیٹس اور میلنڈا نے 3مئی کے روز ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے اپنی 27سالہ شادی ختم کرنے کا اعلان کیا۔ ممکنہ طور پر میلنڈا کو بل گیٹس کی دولت سے آدھا حصہ دیا جائے گا۔ میلنڈا نے طلاق کے اعلان کے بعد میڈیا اور دنیا کے نظروں سے دور رہنے کے لیے جزائرغرب الہند میں ایک پرائیویٹ جزیرہ کرائے پر لے لیا ہے، جہاں وہ اپنے بچوں اور فیملی کے قریبی افراد کے ہمراہ کچھ وقت گزاریں گی۔

مزید :

بین الاقوامی -