پاکستان میں کورونا کے بڑھتے کیسز، عرب ملک بحرین نے اب شاندار اعلان کردیا

پاکستان میں کورونا کے بڑھتے کیسز، عرب ملک بحرین نے اب شاندار اعلان کردیا
پاکستان میں کورونا کے بڑھتے کیسز، عرب ملک بحرین نے اب شاندار اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بحرین نے پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر امداد سامان اور آکسیجن وغیرہ بھیجنے کا اعلان کر دیا۔ بحرین حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور بحرین سٹریٹجک پارٹنرز ہیں اور اسی فریم ورک کے تحت کورونا وائرس کی وباءسے متعلق امدادی سامان اور آکسیجن وغیرہ پاکستان بھیجی جا رہی ہے۔ 
کوروناوائرس کی وباءکے ان دنوں میں بحرین کی طرف سے پاکستان اور پاکستانی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا ہے۔ بحرین نیوز ایجنسی کے مطابق بحرین حکومت کا کہنا ہے کہ پاکستان کی امداد دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان ہر شعبے میں باہمی تعاون موجود ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ اسے فروغ دیا جائے گا۔