کورونا بحران، پاکستان کی پیشکش پر بھارت کا جواب آگیا

کورونا بحران، پاکستان کی پیشکش پر بھارت کا جواب آگیا
کورونا بحران، پاکستان کی پیشکش پر بھارت کا جواب آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی سنگین صورتحال اور آکسیجن کے شدید بحران کے پیش نظر پاکستان کی طرف سے بھارت کو آکسیجن مہیا کرنے کی پیشکش کی گئی تھے تاہم آکسیجن نہ ملنے پر ہزاروں لوگوں کے فٹ پاتھ پر تڑپ تڑپ کر مرنے کے باوجود مودی سرکار نے پاکستان کی یہ پیشکش مسترد کر دی ہے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق مشرقی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے کہا ہے کہ پرائیویٹ فرمز نے درخواست کی تھی کہ انہیں پاکستان نے مائع میڈیکل آکسیجن درآمد کرنے کی اجازت دی جائے مگر وزیراعظم نریندر مودی نے ان کی درخواست مسترد کر دی ہے۔بھارتی فرمز نے یہ درخواست پاکستان کی طرف سے آکسیجن مہیا کیے جانے کی پیشکش کے بعد کی تھی۔
رپورٹ کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس تباہ کاریوں کے ریکارڈ توڑ رہا ہے اور بھارتی نظام صحت زمیں بوس ہو چکا ہے۔ اس صورتحال پر پاکستان نے اپریل میں بھارت کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر آکسیجن اور دیگر امدادی سامان کی پیشکش کی تھی ۔ پاکستانی دفترخارجہ کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ ”پاکستان نے بھارتی کو امدادی سامان میں وینٹی لیٹرز، ڈیجیٹل ایکسرے مشینیں، حفاظتی لباس، آکسیجن و دیگر سامان دینے کی پیشکش کی ہے، ہم پاکستانی اور بھارتی حکام مل کر بھارت کو ان اشیاءکی بروقت فراہمی یقینی بنا سکتے ہیں۔ “ بھارت کی طرف سے پاکستان کو اس پیشکش پر تاحال براہ راست کوئی جواب نہیں دیا گیا۔