پنجاب حکومت نے ویکسنیشن کے عمل کو تیز کرنے کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا

پنجاب حکومت نے ویکسنیشن کے عمل کو تیز کرنے کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا
پنجاب حکومت نے ویکسنیشن کے عمل کو تیز کرنے کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے کورونا ویکسنیشن کے عمل کو تیز کرنے کے لیے تمام ڈی ایچ کیو اور ٹی ہسپتالوں میں انتظامات کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنڑول سینٹر نے  پنجاب میں روزانہ 3لاکھ افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف دیا ہے۔جس کے بعد محکمہ صحت پنجاب نے ٹی ایچ کیو اور ڈی ایچ کیو اسپتالوں میں  ویکسینیشن سینٹرز بڑھادیے ہیں۔محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ کرونا ویکسینیشن سینٹرز کےلیے 26 ڈی ایچ کیو اسپتال اور 123 ٹی ایچ کیو اسپتالوں کوانتظامات کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ ویکسین لگوانے والے افراد قریبی ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو اسپتالوں سے ویکسین لگوا سکتے ہیں۔عید کے بعد  روزانہ 3لاکھ 16ہزار 800 افراد کو کوروناویکسین لگائی جائیں گی۔

مزید :

قومی -