وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب ،سردار تنویر الیاس نے پاکستانی سرمایہ کاروں اورکاروباری افراد کو خوشخبری سنا دی

وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب ،سردار تنویر الیاس نے پاکستانی سرمایہ ...
وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب ،سردار تنویر الیاس نے پاکستانی سرمایہ کاروں اورکاروباری افراد کو خوشخبری سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی اور سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کےدورہ سعودی عرب سے دونوں ممالک کے مابین معاشی تعاون، سرمایہ کاری اور تجارت کو بڑھانے میں مدد ملے گی، وزیر اعظم  کےکامیاب دورہ سعودی عرب سےدونوں ممالک کےدرمیان معاشی رشتےمزیدمضبوط ہونگے جبکہ وزیراعظم کا حالیہ  دورہ سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانی تربیت یافتہ ورکرز کیلئے مضبوطی کا سبب بنے گا۔

میڈیا سےگفتگو کرتےہوئےسردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ70 سالوں پر محیط پاک سعودی  تعلقات انتہائی اہم ہیں،وزیراعظم عمران خان کے اس دورے سے پاکستان اور سعودیہ کے مابین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مددملے گی،سعودی عرب اور پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے ایک دوسرے کے تجربات سے جبکہ سرمایہ کار دونوں ملکوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں،وزیراعظم کے اس دورے سے دونوں ممالک کے مابین معاشی تعاون، سرمایہ کاری اور تجارت کو بڑھانے میں مدد ملے گی،دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کے حوالے سے تاریخ میں یہ اہم ترین دورہ ہے ،سعودی عرب میں بہت سے پاکستانی کام کرتے ہیں ،یہ پاکستانی سعودی عرب کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اورپاکستان میں ترسیلات بھیجنے کا موثر ذریعہ ہیں۔

انہوں نےکہاکہ سعودی عرب پاکستان کادیرینہ دوست ہےجس نےہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا اور ہر مشکل وقت  میں پاکستان کو سپورٹ کیاہے،وزیراعظم  کے حالیہ دورہ سے دونوں ملکوں کے  باہمی تعلقات مزید مضبوط ہو گئے ہیں جبکہ وزیراعظم کے حالیہ دورہ  کے بعد  پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے بھی مثبت اقدامات متوقع ہیں۔سردار تنویر الیاس خان کا کہناتھا کہ سعودی عرب میں 20لاکھ سے زائد پاکستانی کام کررہے ہیں،اب سعودی عرب میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے جارہے ہیں اور پاکستان افرادی قوت کے حوالے سے  سعودی عرب میں مزید لاکھوں پاکستانی روزگارحاصل کر سکیں گے ،ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اکیڈیمیاانڈسٹری کے قیام سے افرادی قوت کی تعداد میں تین ملین تک کا اضافہ کیا جائے جبکہ پاکستان سے سعودی عرب کے بڑے شہروں میں مرغی،بکرے،بچھڑے کا گوشت براہ راست ایکسپورٹ کرنے کے معاہدے کرنے کی بھی ضرورت ہے اور اس حوالے سے بھی کام ہو رہا ہے،جلد ہی مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ میں پاکستان سے اجناس کی ایک بڑی کھپت ممکن ہے لیکن یہ کام باہمی کاروباری معاہدوں سے ہی کیا جاسکتا ہے،حکومت بڑی تندہی

اور تیزی کے ساتھ اس پر کام کر رہی ہےجبکہ  پاکستانیوں کیلئے ویزوں میں نرمی اورآسان طریقہ کار رائج کرنے کے حوالے سے بھی کام ہو رہا ہے ،سعودی ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان کے متوقع  دورہ پاکستان سے مثبت نتائج حاصل ہوں گے،پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان تجارتی فروغ کیلئے پاکستانیوں کو جلد ہی بڑی خوشخبری ملے گی۔

مزید :

بزنس -