کورونا مریضوں کا سراغ لگانے کے لیے سول ایوی ایشن حکام نے انوکھا طریقہ اپنا لیا

کورونا مریضوں کا سراغ لگانے کے لیے سول ایوی ایشن حکام نے انوکھا طریقہ اپنا ...
کورونا مریضوں کا سراغ لگانے کے لیے سول ایوی ایشن حکام نے انوکھا طریقہ اپنا لیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )بیرون ملک سے آنے افراد میں کورونا مریضوں کا سراغ لگانے کے لیے سول ایوی ایشن حکام نے کتوں سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اب سراغ رساں کتے ‏ایئر پورٹ پر کورونا مریضوں  کی نشاندہی کریں گے۔یہ فیصلہ جعلی کورونا رپورٹس سے پاکستان آنے والے مسافروں میں کورونا کیسز سامنے آنے کے ‏بعد کیا گیا ہے۔اسلام آباد ایئر پورٹ پر سراغ رساں کتوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی ہے۔پاک فوج ایئر پورٹ انتظامیہ کو تربیت یافتہ کتے فراہم کرے گی، سراغ رساں کتے12مئی سےتعینات ‏ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مختلف ممالک میں کتوں کوکورونامریضوں کی نشاندہی کی تربیت دی گئی ہے۔مختلف ممالک میں ‏ایئرپورٹ پرتربیت یافتہ کتوں سےمددلی جارہی ہے۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -