سرکاری یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تقرری ،  حکومت کا دس سال بعد اہلیت کا معیار تبدیل کرنے کا فیصلہ

 سرکاری یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تقرری ،  حکومت کا دس سال بعد اہلیت ...
 سرکاری یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تقرری ،  حکومت کا دس سال بعد اہلیت کا معیار تبدیل کرنے کا فیصلہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نےدس سال بعد سرکاری یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تقرری کی اہلیت کا معیار تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے دس سال کے طویل عرصہ بعد  سرکاری یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تقرری کی اہلیت کا معیار تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہےجس کے بعد صرف پی ایچ ڈی ڈگری نہیں بلکہ یونیورسٹیوں کے صرف فل پروفیسر ہی ’وائس چانسلر‘بننے  کیلئے اہل ہوں گے۔ اکیڈمک کوالیفیکیشن کی اہمیت کے نمبرز 35 سے کم کر کے 25 کرنے جبکہ تجربہ کے نمبرز 35 سے بڑھا کر 50 کر دیے گئے، وائس چانسلر کی آسامیوں کیلئے اپلائی کرنے والے سینکڑوں امیدواروں میں سے صرف پندرہ امیدواروں کو ہی انٹرویوز کیلئے شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -