شاہد خاقان عباسی عمران خان کی سپورٹ میں کھل کر سامنے آگئے

شاہد خاقان عباسی عمران خان کی سپورٹ میں کھل کر سامنے آگئے
شاہد خاقان عباسی عمران خان کی سپورٹ میں کھل کر سامنے آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا وہ کشمیر پر وزیراعظم عمران خان کے موقف کے حامی ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ عمران خان نے آج کشمیر پر جو موقف اختیار کیا ہے میں اس کی حمایت کرتا ہوں۔ہم پر الزام لگایا جاتا ہے کہ ہم حکومت کے کسی اقدام کی تعریف نہیں کرتے۔ مسئلہ کشمیر پر عمران خان کے آج کے موقف کی حمایت کرتا ہوں۔ کچھ دن پہلے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ آرٹیکل 370 ہمارا مسئلہ نہیں ہے۔وزیر خارجہ کے بیان سے ہٹ کر آج وزیر اعظم نے کہا کہ جب تک آرٹیکل 370 ختم نہیں ہوتا تب تک بھارت کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے۔

مزید :

قومی -