ایشیاء کپ،قومی تربیتی کیمپ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں جاری 

ایشیاء کپ،قومی تربیتی کیمپ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ایشیاء کپ کی تیاری کے سلسلے میں 24 کھلاڑیوں پر مشتمل قومی ہاکی تربیتی کیمپ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہے، 2 جون تک جاری رہے گا. اولمپین خواجہ جنید کیمپ مینجر،سیگفرائیڈ ایکمین ہیڈ کوچ, اجمل خان لودھی,اولمپیئن وسیم احمد,اولیمپیئن سمیر حسین اسسٹنٹ کوچ, عمران شاہ اور عمران بٹ گول کیپنگ کوچ, ندیم لودھی ویڈیو انالسٹ جبکہ عدیل اختر اور محمد اسلم فزیو تھراپسٹ ذمہ داریاں نبھارہے ہیں.قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین نے کھلاڑیوں سے یورپی دورے کے دوران حاصل کئے گئے تجربات کی روشنی میں ٹپس دیں لیکچر دیا اور ٹریننگ کرائی.مذکورہ کیمپ میں 24 کھلاڑیوں کو قومی ہاکی تربیتی کیمپ میں بلوایا گیا ہے.ان میں عبداللہ اشتیاق,گول کیپر, اکمل حسین,گول کیپر, مبشر علی,عماد شکیل بٹ, ابوبکر محمود, محمد عبداللہ, محمد حماد انجم, ارباز احمد, رضوان علی, عبدالمنان, عمر بھٹہ , رانا عبدالوحید, غضنفر علی, محمد سلمان,رومان خان, معین شکیل, علی شان, جنید منظور, اعجاز احمد، عبدالحنان شاہد ,احمد ندیم ،نوہیز زاہد , رانا سہیل ریاض  اور منیب الرحمن,گول کیپر شامل ہیں.