ایشیا کپ، ہاکی ٹیم عمدہ کھیل پیش کرے گی، آصف باجوہ 

ایشیا کپ، ہاکی ٹیم عمدہ کھیل پیش کرے گی، آصف باجوہ 

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم ایشیاء کپ کے لئے بھرپور محنت کررہی ہے امید ہے کہ کھلاڑی تربیتی کیمپ میں اپنی خامیاں دور کرنے کی پوری کوشش کریں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل آصف باجوہ نے کیا انہوں نے کہا کہ دورہ یورپ میں قومی ہاکی ٹیم نے مجموعی طور پر عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا بڑی ٹیموں کے ساتھ کھیلنے سے ٹیم کے کھلاڑیوں کو بہت زیادہ سیکھنے کو ملا اور ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا جس کا ان کو مستقبل میں ضرور فائدہ حاصل ہوگا آصف باجوہ نے مزید کہا کہ قومی ہاکی ٹیم کے کوچز جسطرح سے تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں پر محنت کررہے ہیں اس سے پرعزم ہیں کہ ٹیم ضرور اس سے فائدہ اٹھائے گی ایشیاء کپ میں ٹیم کا ہر میچ ہی بہت اہمیت کاحامل ہے ہماری کوشش ہوگی کہ ٹیم ایشیاء کپ میں عمدہ پرفارمنس سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرے یہ مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں ہے آصف باجوہ نے مزید کہا کہ ٹیم میں شامل ہر کھلاڑی سے عمدہ کھیل کی امید ہے۔یشیاء کپ بہت اہمیت کا حامل ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -