ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چمپئن شپ جولائی میں کھیلی جائیگی

ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چمپئن شپ جولائی میں کھیلی جائیگی

  

 اسلام آباد (این این آئی)ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چمپئن شپ رواں سال جولائی میں نیپال میں کھیلی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایا کہ آن لائن اجلاس میں ساؤتھ ایشیا ممالک کے ممبران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے صدر مقبول آرائیں اور سیکرٹری جنرل شارک صدیقی نے کی۔ اجلاس میں عالمی انٹر سکول روپ سکیپنگ چمپئن شپ اور ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چمپئن شپ کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی انٹر سکول روپ سکیپنگ چیمپین شپ جون میں اٹلی میں منعقد ہوگی۔ جس میں دنیا بھر سے سکولوں کے طلبا و طالبات حصہ لیں گی جبکہ ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپین شپ جولائی میں نیپال میں کھیلی جائیگی۔

۔ پاکستان سمیت بھارت، بنگلہ دیش، مالدیپ، بھوٹان، میزبان نیپال، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیموں کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلز آئندہ ماہ مئی منعقد ہونگے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -