پروفیشنل آرٹسٹ ہمیشہ اپنے کردار سے انصاف کرتا ہے، کنزی ہاشمی

پروفیشنل آرٹسٹ ہمیشہ اپنے کردار سے انصاف کرتا ہے، کنزی ہاشمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ کنزیٰ ہاشمی نے کہا ہے کہ  پروفیشنل آرٹسٹ مشکل سے مشکل حالات میں بھی اپنے کام سے بے ایمانی نہیں کرسکتا‘ باتیں کرنا آسان کامیوں تک پہنچنا مشکل ہوتا ہے۔ اپنے ایک انٹر ویو میں کنزیٰ ہاشمی نے کہا کہ اپنے فن میں کامیابی میری مسلسل محنت کا ثمر ہے، محنت کے بغیر زندگی میں کامیابی کا خواب دیکھنا درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ  زندگی کے کسی شعبے میں اس وقت کامیابی نہیں ملتی جب تک اس کیلئے بھرپورمحنت نہ کی گئی ہو۔ کنزیٰ ہاشمی نے کہا کہ آج لوگ مجھے بے پناہ پیارکرتے ہیں جومیرے لیے کسی بھی ایوارڈ سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ باتیں کرنا آسان ہوتا ہے لیکن کامیابیوں تک پہنچنا آسان نہیں ہوتا اس کے لئے بھرپور محنت اور صلاحیتوں کا ہونا ضروری ہوتا ہے مزید کہا کہ میں نے جب شوبز میں قدم رکھا تو اس وقت ہی تہیہ کیا تھا کہ میں صرف معیاری کام کو ترجیح دوں گی جس پر عمل کررہی ہوں۔

مزید :

کلچر -