بھارتی فلموں میں اداکاری باعث فخر نہیں، سدرہ مظہر

بھارتی فلموں میں اداکاری باعث فخر نہیں، سدرہ مظہر

  

 

لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ و ماڈل سدرہ مظہر نے کہا ہے کہ بھارتی فلموں میں کام کرنا کوئی فخر کی بات نہیں۔ہمیں پہلی اپنی انڈسٹری کو ترجیح دینا ہو گی۔حالیہ عرصے میں پاکستانی فلموں کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے۔ہمیں نئے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔بھارت کا راگ الاپنے والے بھارت کے گن گانا چھوڑ دیں۔سدرہ مظہر نے کہا پاکستان کے وہ فنکارجوبھارتی فلموں میں کام کررہے تھے انھیں اس بات پرافسوس نہیں کرنا چاہیے کہ اب انھیں بھارت میں کام کرنے کاموقع نہیں ملے گابلکہ اس بات پر خوش ہونا چاہیے۔ اب انہیں اپنے ملک میں بنائی جانے والی فلموں میں کام کرنے کے بھر پور مواقع ملیں گے،۔

بھارتی فلموں میں کام کرنا کوئی فخر کیبات نہیں۔سدرہ مظہر نے کبھی پاکستانی فنکاروں کو دل سے تسلیم نہیں کیا،ہمیشہ اپنے ذاتی مفاد کی وجہ سے پاکستانی فنکاروں کو فلموں میں کاسٹ کیا ہے اداکارہ نے کہا کہ میں نے ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دی ہے اور  اسی لئے میں نے بہت جلد شہرت حاصل کی ہے اداکار ی کے میدان میں کسی سے مقابلہ نہیں ہے ہمیشہ اپنے کام سے کام رکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔

مزید :

کلچر -