بائیڈن نے یوکرین کی مدد کیلئے 33ارب ڈالر مانگے، ڈیمو کریٹس 40ارب دینے کو تیار 

بائیڈن نے یوکرین کی مدد کیلئے 33ارب ڈالر مانگے، ڈیمو کریٹس 40ارب دینے کو تیار 

  

کیف (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ڈیموکریٹس یوکرین کو اضافی 40 ارب ڈالر کی امداد فراہم کریں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوزف بائیڈن نے انسانی بنیادوں پر مدد اور عسکری مدد کی مد میں 33 بلین ڈالر مانگے تھے مگر ڈیموکریٹس 40 بلین ڈالر فراہم کرنے کی تیاری میں ہیں، جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ روسی جارحیت کے خلاف امریکا کی دونوں بڑی سیاسی جماعتیں یکساں موقف کی حامل ہیں۔ امریکی صدر کے مطابق کانگریس اگلے امدادی پیکیج کی منظوری جلد دے دی گی تاکہ اسلحے کی فراہمی میں رکاوٹ نہ آئے۔ یہ امریکا کی ’لینڈ لیز‘ حکمت عملی کے تحت کیا گیا ہے، جو دوسری عالمی جنگ کے وقت بھی اپنائی گئی تھی جب امریکا اپنے یورپی اتحادیوں کی مدد کرنا چاہتا تھا۔

  امریکی کانگرس

مزید :

صفحہ آخر -