تاجر رہنما حاجی حنیف کی اہلیہ گارڈن ٹاؤن قبرستان میں سپردخاک 

 تاجر رہنما حاجی حنیف کی اہلیہ گارڈن ٹاؤن قبرستان میں سپردخاک 

  

لاہور(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) لاہور کے سابق صدر، ممتاز تاجر رہنما حاجی محمد حنیف کی اہلیہ کو گزشتہ روز ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں گارڈن ٹاؤن کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔وہ کچھ عرصے سے علیل اور نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔مرحومہ کی نمازہ جنازہ ان کی رہائش گاہ نذیر پیلس کے بالمقابل پبلک پارک گارڈن بلاک نیو گارڈن ٹاؤن میں ادا کی گئی جس میں معروف سیاسی و سماجی، کاروباری شخصیات، اعلیٰ سول و پولیس افسران، ممتاز قانون دانوں،صحافیوں سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مرحومہ لاہور کے سابق ضلعی نائب ناظم ادریس حنیف، عظیم حنیف اور لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کونسل ممبر نعیم حنیف کی والدہ تھیں۔مرحومہ کی نماز جنازہ جماعۃالدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کے فرزند حافظ طلحہ سعید نے پڑھائی۔جس میں سینیٹر کامل علی آغا،سابق ضلعی ناظم خواجہ احمد حسان، اراکین اسمبلی،علی پرویز ملک،میاں اسلم اقبال، خواجہ عمران نذیر،غزالی بٹ، آجا سم شریف،ماجد ظہور،چوہدری شہباز احمد، میاں طارق،رمضان صدیق بھٹی،مہر محمود، صواتی خان، حافظ خالد، حافظ اسد عبید، جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم،علامہ مقصود احمد، ملک احسان،ایس پی عمر ورک، تاجر رہنما میاں آفتاب مجید،حافظ غلام محی الدین،سیٹھ فرحان شفیق، نوید شفیق سمیت غمزدہ خاندان کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔

سپردخاک

مزید :

صفحہ آخر -